۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ دینی مراکز اسلام کا قلعہ ہیں، نوجوان نسل کے لئے امام بارگاہ اور مساجد بہترین یونیورسٹی ہے، موجودہ حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی مراکز سے جوڑے رہنا وقت کا تقاضہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،میلبورن/ دینی مراکز اسلام کا قلعہ ہیں، نوجوان نسل کے لئے امام بارگاہ اور مساجد بہترین یونیورسٹی ہے، موجودہ حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی مراکز سے جوڑے رہنا وقت کا تقاضہ ہے۔اس بات کا اظہار امام جمعہ ملبرون آسٹریلیا  حجت اسلام علامہ اشفاق وحیدی نے آج ملبرون شہر میں ایک اسلامی مرکز کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان جیسے ممالک میں ایسے مراکز کا ہونا کمیونٹی کے لیے بہترین نعمت ہے اور ہمارے بچوں کی تربیت انہی اداروں سے وابسطہ ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے  اپنے خطاب میں پیغام دیا کہ اتحاد وحدت  کو فروغ دیا جائے اتحاد وحدت کے ذریعہ ہی معاشرہ اور قوم ترقی کر سکتی ہے، کردار سازی اور اپنا محاسبہ امام بارگاہ اور مساجد جیسے مراکز کے ساتھ وابسطہ رہ کرہی ممکن ہے۔اس وقت دشمن ایسے اسلامی مراکز سے خوف زدہ ہے لہذا ان کو مضبوط تر مضبوط کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .